چوہدری حامد حمیدکی وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے ملا قات‘ سرگودھا میں کینسر ہسپتال بنانے کا مطالبہ

رکن قومی اسمبلی نے شہر کے عین وسط میں ٹی این ٹی کے زیر قبضہ کوٹ فرید گودام کی غیر استعمال 2 مربعہ اراضی کی نشاندہی کردی

منگل 13 مارچ 2018 15:22

چوہدری حامد حمیدکی وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے ملا قات‘ سرگودھا میں ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید نے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے ملاقات میں انہیں 30 مارچ کو سرگودھا آمد کی دعوت دیتے ہوئے سرگودھا میں کینسر ہسپتال کی ضرورت پر زور دیا جنہوںنے رکن اسمبلی کو جگہ کی نشاندہی کا کہا گیا جس پر رکن قومی اسمبلی نے شہر کے عین وسط میں ٹی این ٹی کے زیر قبضہ کوٹ فرید گودام کی غیر استعمال 2 مربعہ اراضی کی نشاندہی کردی اور بتایا کہ کینسر ہسپتال کے قیام سے جھنگ،سرگودھا،خوشاب،میانوالی،بھکر،ملکوال،منڈی بہاوالدین،چنیوٹ،پیڈدادینخان اور دیگر اضلاع کے عوام بہتر طبی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رکن اسمبلی کی اس نشاندہی پر حکومت نے ضلعی حکومت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے پیپر ورک کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔وزیراعظم 30 مارچ کو سرگودھا کے مختصر دورے پر عبدالحمید کارڈیالوجی سنٹر اور ایک ارب 25 کروڑ روپے کی لاگت سے نچھائی گئی سوئی گیس پائپ لائن کا افتتاح کریں گے اور ایم این اے میں صحافیوں سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم کے دورہ سرگودھا کے موقع پر کینسر ہسپتال کے قیام کا اعلان متوقع ہے۔