لاہور ایئرپورٹ پر 10پروازیں منسوخ ،

15 تاخیر کا شکار ،مسافر روں کو مشکلات کا سامنا

منگل 13 مارچ 2018 15:22

لاہور ایئرپورٹ پر 10پروازیں منسوخ ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث25پروازیں متاثر ہوئیںجن میں سے 10پروازیں منسوخ جبکہ 15 تاخیر کا شکار رہیں ،مسافر روں کو مشکلات کا سامنا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایئربلیو کی مدینہ منورہ جانے والی پرواز476،ایئربلیو کی مدینہ منورہ سے آنے والی پرواز477، پی آئی اے کی سکھرجانے والی پروازپی کی594،پی آئی اے کی سکھرسے آنیوالی پروازپی کی595،پی آئی اے کی ملتان جانے والی پروازپی کی683،پی آئی اے کی ملتان سے آنیوالی پروازپی کی684، پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنیوالی پروازپی کی657، پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز پی کی658 اور ایئربلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 404منسوخ ہوئیں جبکہ ماہان ایئرکی مشہد سے آنے والی پرواز111، ماہان ایئرکی مشہدجانے والی پرواز110،پی آئی اے کی ریاض سے آنیوالی پرواز پی کے 726 ، ایئربلیوکی دبئی سے آنیوالی پرواز 411 ، شاہین ایئرکی مسقط جانیوالی ، شاہین ایئرکی مسقط سے آنیوالی پرواز769اور ایئربلیوکی دبئی جانیوالی پرواز 410تاخیر کا شکار ہوئی جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :