لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا ،ایک اور بنگال ٹائیگرس چل بسی

منگل 13 مارچ 2018 15:22

لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا ،ایک اور بنگال ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) لاہور چڑیا گھر میں جانوروں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا ،چند روز قبل دو ننھے شہروں کی ہلاکت کے بعد بنگال ٹائیگرس بھی چل بسی۔ذرائع کے مطابق لاہور چڑیا گھر تینوں شیروں کی ہلاکتیں رات کے وقت ہوئیں ۔لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر حسن علی سکھیرا کا کہنا ہے کہ بنگال ٹائیگریس اپنے پنجرے کے باہر خندق میں مردہ پائی گئی۔

(جاری ہے)

بنگال ٹائیگریس بلڈ پیراسائٹس کے مرض میں مبتلا تھی، علاج کے بعد وہ بظاہر صحتمند ہو گئی تھی ۔مرنے والی بنگال ٹائیگریس کی عمر آٹھ سال تھی جو بہاولپور چڑیا گھر میں پیدا ہوئی اور اسے 2014ء میں لاہور چڑیا گھر لایا گیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ چڑیاگھر کے پنجروں کوویران کیوں کررہی ہے جبکہ انتظامیہ شیروں سمیت دیگرجانوروں کی حفاظت میں ناکام ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :