ماڈل کالج برائے طالبات (پوسٹ گریجویٹ) ایف سیون فور میں طالبات اور اساتذہ کے مابین نیٹ بال میچ کا مقابلہ، نان ٹیچنگ میل سٹاف کے مابین رسہ کشی کا مقابلہ بھی ہوا

منگل 13 مارچ 2018 15:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) ماڈل کالج برائے طالبات (پوسٹ گریجویٹ) ایف سیون فور میں طالبات اور اساتذہ کے مابین نیٹ بال میچ کا مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں کالج پرنسپل محترمہ فرخندہ اشتیاق، اساتذہ کرام اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میچ کے پہلے حصے میں کالج کے نان ٹیچنگ میل سٹاف کے مابین رسہ کشی کا مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں ایڈمن آفیسر عارف شاہین کی ٹیم نے مقابلہ 3-0 سے جیت لیا۔ ریس کے مقابلوں میں نان ٹیچنگ فی میل سٹاف میں فرزانہ، صائمہ اور نیاز بی بی نے اول، دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ نیٹ بال میچ میں طالبات اور اساتذہ کے مابین مقابلہ 2-2 گولز سے برابر رہا۔