یونیورسٹی آف سرگودھا نے ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کے نتائج کا اعلان کردیاگیا

منگل 13 مارچ 2018 15:13

سرگودھا۔13 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) یونیورسٹی آف سرگودھا نے ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کے پہلے ،دوسرے ، تیسرے ،چوتھے اور پانچویں سال کے سالانہ امتحان (2017ئ)، ڈی ایچ این ڈی کے پہلے ،دوسرے اور تیسرے سال کے سالانہ امتحان2017 ، بی ایس سی (آنرز) الائیڈ ہیلتھ سائنسز پہلے ،دوسرے اور تیسرے سال (سالانہ سسٹم)کے سالانہ امتحان (2017ئ) اور ڈاکٹر آف میڈیکل اینڈ لیب سائنسز (ڈی ایم ایل ایس)کے پہلے سال (سالانہ سسٹم) کے سالانہ امتحان2017کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، اکتوبر،نومبر 2017 ء میں منعقد ہونے والے ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کے پہلے سال کے امتحان میںکُل762امیدواروںنے حصہ لیا، جس میں487 امیدوار کامیاب اور211 ناکام ہوئے، یوں کامیابی کا تناسب69.87 فیصد رہا، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کے دوسرے سال کے امتحان میں کل698 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں543 امیدوار کامیاب اور155ناکام ہوئے ، یوں کامیابی کا تناسب77.79فیصد رہا، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کے تیسرے سال کے امتحان میں کل710 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں 556 امیدوار کامیاب اور152ناکام ہوئے ، یوںکامیابی کا تناسب 78.53فیصد رہا، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کے چوتھے سال کے امتحان میںکل388 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں 357 امیدوار کامیاب اور 30 ناکام ہوئے ، یوں کامیابی کا تناسب 92.49فیصد رہا، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کے پانچویں سال کے امتحان میںکل227 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں222 امیدوار کامیاب اور3 ناکام ہوئے، یوںکامیابی کا تناسب 98.67فیصد رہا، اسی طرح اکتوبر،نومبر 2017میں منعقد ہونے والے ڈی ایچ این ڈی کے پہلے سال کے امتحان میں کل51 امیدواروں نے حصہ لیا، جس میں34 امیدوار کامیاب اور 17ناکام ہوئے ، یوںکامیابی کا تناسب66.67 فیصد رہا، ڈی ایچ این ڈی کے دوسرے سال کے امتحان میں کل47امیدواروں نے حصہ لیا جس میں46 کامیاب اور 01 ناکام ہوا، یوں کامیاب کا تناسب 97.87فیصد رہا، ڈی ایچ این ڈی کے تیسرے سال کے امتحان میں کل47 امیدوار وں نے حصہ لیا جس میں تمام امیدوار کامیاب قرار پائے، یوں کامیابی کا تناسب100فیصد رہاجبکہ اکتوبر، نومبر 2017 ء میں منعقد ہونے والے بی ایس سی (آنرز) الائیڈ ہیلتھ سائنسز پہلے سال کے امتحان میںکل4 امیدواروںنے حصہ لیا اور تمام امیدوار کامیاب ہوئے، یوں کامیابی کا تناسب100فیصد رہا، بی ایس سی (آنرز) الائیڈ ہیلتھ سائنسزدوسرے سال کے امتحان میںکل44 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں 31 امیدوار کامیاب اور 12ناکام ہوئے ، یوں کامیابی کا تناسب 72.09فیصد رہاجبکہ بی ایس سی (آنرز) الائیڈ ہیلتھ سائنسزتیسرے سال کے امتحان میںکل 62 امیدواروں نے حصہ لیا اور تمام امیدوار کامیاب ہوئے ، یوںکامیابی کا تناسب 100فیصد رہا اوراکتوبر،نومبر 2017میں منعقد ہونے والے اس امتحان میںکل47 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں 37 امیدوار کامیاب اور 5ناکام ہوئے، یوں کامیابی کا تناسب 88.10فیصد رہا�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :