جن لوگوں کو آج بلوچستان یاد آیا ہے انہوں نے اپنے دور میں یہاں کیوں کام نہیں کئے، وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل

منگل 13 مارچ 2018 15:12

جن لوگوں کو آج بلوچستان یاد آیا ہے انہوں نے اپنے دور میں یہاں کیوں کام ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہمارے دور میں تعمیر و ترقی ہوئی‘ آج وہاں سڑکیں بن رہی ہیں‘ جن لوگوں کو آج بلوچستان یاد آیا ہے انہوں نے اپنے دور میں یہاں کیوں کام نہیں کئے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل نے کہا کہ جب انصاف اور رویوں کی بات کریں تو یہ چھانگا مانگا کی بات کرتے ہیں۔ ان کے رہنمائوں نے اس کے بعد میثاق جمہوریت کیا‘ پھر اس میں سے این آر او نکلا۔ گزشتہ دور میں انہوں نے کیوں بلوچستان کی بات نہیں کی۔ ہم نے بلوچستان میں سڑکیں بنائیں اور وہاں امن بحال کیا۔

متعلقہ عنوان :