الیکشن کمیشن سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لے‘ ہمیں ایک دوسرے کے خلاف انگلی اٹھانے کی بجائے قانون سازی کرنی چاہیے، نعیمہ کشور خان

منگل 13 مارچ 2018 15:12

الیکشن کمیشن سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لے‘ ہمیں ایک دوسرے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کی رکن قومی اسمبلی نعیمہ کشور خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لے‘ ہمیں ایک دوسرے کے خلاف انگلی اٹھانے کی بجائے قانون سازی کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر نعیمہ کشور خان نے کہا کہ گزشتہ روز جمہوریت کا جنازہ نکلا ہے‘ ہارس ٹریڈنگ کی بات ہر کوئی کرتا ہے لیکن الیکشن کمیشن کو یہ نظر نہیں آتا۔الیکشن کمیشن کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ جن جماعتوں کے کم ووٹ تھے اور ان کے امیدواروں کو زیادہ ووٹ ملے وہ ان کو طلب کرے۔ ہمیں ایک دوسرے کے خلاف انگلیاں اٹھانے کی بجائے اس بارے میں قانون سازی کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :