کشمیری نوجوانوںکی شہادت پر کوکرناگ میں ہڑتال

منگل 13 مارچ 2018 15:10

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء)مقبوضہ کشمیرمیںضلع اسلام آباد کے علاقے ہاکورہ میں گزشتہ روز بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک مقامی نوجوان کے قتل کے خلاف آج کوضلع کے علاقے کرناگ میں مکمل ہڑتال ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق علاقے میں تمام دکانیں ، تجارتی مراکز اور سکول بند ہیں جبکہ کوکرناگ روڈ پر ٹریفک معطل ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوجیوںنے گزشتہ روز ہاکورہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران اویس شفیع اور دو دیگر نوجوانوں عیسیٰ فاضلی اور سبزار احمد صوفی کو شہید کردیاتھا ۔ اویس نے گزشتہ برس اپنی انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کی تھی۔ ہزاروں افراد نے کوکرنا گ میں اویس کے گائوںگوہن ویلو میں اس کی نماز جنازہ میں شرکت کی جو بڑی تعدا دمیں لوگوں کی موجودگی کی وجہ سے متعدد بار ادا کی گئی۔