پلوامہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک کشمیری جاں بحق

منگل 13 مارچ 2018 15:10

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شہری جاں بحق ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 25سالہ عاشق حسین چوپان اونتی پورہ میں واقع بھارتی فوج کی فائرنگ رینج کے قریب Jawbaraمیں اپنے مویشی چرا رہا تھا کہ اس کا پیر ایک بارودی سرنگ پر آنے سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔ پولیس حکام کے مطابق عاشق کوفوری طورپر قریبی ہسپتال لیجایاگیا جہاں وہ زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :