محکمہ تعلیم مینجمنٹ کیڈر کے افسران نے اپنے مطالبات کے حق میں ای ڈی او دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ

منگل 13 مارچ 2018 15:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) محکمہ تعلیم مینجمنٹ کیڈر کے افسران نے اپنے مطالبات کے حق میں ای ڈی او دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ ملازمین نے آپ گریڈیشن نہ ہونے کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال کا بھی اعلان کر دیا۔محکمہ تعلیم مینجمنٹ کیڈرکے افسران نے مطالبات کے حق میں ای ڈی او دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

ملازمین نے ای ڈی او آفس کے سامنے نعرے بازی کی،مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے آپ گریڈیشن کا اعلان کیا لیکن تاحال عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

محکمہ تعلیم کیڈر کے چھ سو افسران اپ گریڈیشن سے محروم ہیں۔ جبکہ تعلیمی ایمرجنسی میں صوبے کے 40 ہزار سے زائد اساتذہ اپ گریڈیشن کے محروم ہیں ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مینجمنٹ کیڈر مرد و خواتین کی ون سٹیپ اپ گریڈیشن میں تاخیری حربے کیوں ۔ملازمین نے آپ گریڈیشن نہ ہونے پر قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :