(ن) لیگ نے چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں کم ووٹ ملنے پر تحقیقاتی کمیٹی ..
تازہ ترین : 1

(ن) لیگ نے چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں کم ووٹ ملنے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی

تحقیقاتی کمیٹی 15روز میں کم ووٹ ملنے کی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ نواز شریف اور شہباز شریف کو پیش کریگی ‘ ذرائع

(ن) لیگ نے چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں کم ووٹ ملنے پر تحقیقاتی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں کم ووٹ ملنے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ، تحقیقاتی کمیٹی 15روز میں اپنی رپورٹ نواز شریف اور شہباز شریف کو پیش کریگی ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نوازشریف چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں راجا ظفرالحق کی شکست پر نالاں ہیں ۔

اس حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو سینیٹ الیکشن کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لے گی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی (ن) لیگ اور اتحادیوں سے راجہ ظفرالحق اور عثمان کاکڑ کو کم ووٹ دینے کی تحقیقات کرے گی، تحقیقات کی جائے گی کہ کس نے ووٹ نہیں دیا اور کوئی بکا تو نہیں۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی 15 روز میں رپورٹ نواز شریف اور شہباز شریف کو پیش کر ے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/03/2018 - 15:10:30

اس خبر پر آپ کی رائے‎