ایشیائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

منگل 13 مارچ 2018 15:10

ایشیائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
سنگاپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) ایشیائی منڈی میں منگل کو خام تیل کی قیمتیں کم ہوئیں جس کی وجہ امریکا میں خام تیل کی پیداوار میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں اپریل کے لئے امریکی خام تیل کی سپلائی11 سینٹ کمی کے ساتھ 61.25 ڈالر فی بیرل اور برنٹ نارتھ سی کروڈ کی سپلائی 10 سینٹ کمی کے ساتھ 64.85 ڈالر فی بیرل پر طے پائی۔

متعلقہ عنوان :