عام انتخابات 2018ء میں عوام مسلم لیگ (ن) کا بھرپور ساتھ دیں گے، میاں عبدالمنان

منگل 13 مارچ 2018 15:08

عام انتخابات 2018ء میں عوام مسلم لیگ (ن) کا بھرپور ساتھ دیں گے، میاں عبدالمنان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں عبدالمنان نے کہا ہے کہ ایوان بالا کی اپنی حیثیت ہے‘ عام انتخابات 2018ء میں عوام مسلم لیگ (ن) کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات 2018ء پر سینٹ کے انتخابات کا کوئی اثر نہیں پڑے گا‘ عوام عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کو کامیاب بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی منتخب حکومت کو ختم کرنے کا رد عمل ضرور آئے گا۔ میاں عبدالمنان نے کہا کہ اب پوری قوم کو پتہ چل گیا ہے کہ سینٹ انتخابات میں کس نے کیا کھیل کھیلا۔

متعلقہ عنوان :