ووٹرز اپنے نظریہ کے تحت پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں، سینٹ انتخابات کے اثرات 2018ء کے عام انتخابات پر نہیں پڑیں گے، طاہرہ اورنگزیب

منگل 13 مارچ 2018 15:08

ووٹرز اپنے نظریہ کے تحت پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں، سینٹ انتخابات کے اثرات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنما رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات جمہوری طریقہ سے نہیں ہوئے‘ ارکان کی مبینہ خرید و فروخت غلط ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخابات کا جمہوری عمل کے ذریعہ مکمل ہونا خوش آئند ہے لیکن جمہوری طریقہ سے نہ ہونے پر افسوس ہوا‘ جن لوگوں نے کسی کے اشارے پر ووٹ ڈالے یا قیمت وصول کی ، یہ غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات کے اثرات 2018ء کے عام انتخابات پر نہیں پڑیں گے۔ ووٹرز اپنے نظریہ کے تحت پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :