پاکستان کی مدد سے ایران میں خودکش حملوں کی کوشش ناکام بنادی ،ْجواد ظریف

کسی کو بھی ایران کی سرزمین پاکستان کے خلاف ہر گز استعمال کرنے نہیں دیں گے ،ْایرانی وزیر خارجہ کچھ عرصے سے پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعلقات بہت بہتر ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں آئندہ بھی تعاون جاری رکھیں گے ،ْانٹرویو

منگل 13 مارچ 2018 15:08

پاکستان کی مدد سے ایران میں خودکش حملوں کی کوشش ناکام بنادی ،ْجواد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ روز 2 خود کش حملہ آوروں نے ایران میں داخلے کی کوشش کی جسے پاکستان کی مدد سے ناکام بنادیا گیا۔ ایک انٹرویومیں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو سے متعلق جتنی بھی معلومات تھیں وہ پاکستان کو فراہم کردی ہیں ،ْ کسی کو بھی ایران کی سرزمین پاکستان کے خلاف ہر گز استعمال کرنے نہیں دیں گے ۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ کچھ عرصے سے پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعلقات بہت بہتر ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں آئندہ بھی تعاون جاری رکھیں گے۔ایران سعودی عرب تعلقات میں پاکستان کے کردار پر بات کرتے ہوئے جواد ظریف نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایران اور سعودی عرب میں ثالثی کا آغاز کیا اور جب وہ ایران آئے تو ان کی کوششوں کا خیرمقدم کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایرانی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف جب سعودی عرب گئے اور انہوں نے ثالثی کی بات کی تو اس کا وہاں خیرمقدم نہیں ہوا۔جواد ظریف نے کہا کہ ایران سی پیک منصوبے کا خیرمقدم کرتا ہے اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں ایران چین کو بھی شامل کرنے کیلئے تیار ہے۔ایک سوال پر جواد ظریف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے آئندہ بھی سہولت کاری کیلئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :