Live Updates

وزارتِ داخلہ کے سیکرٹری اور دیگر عہدیداران کی عدم حاضری پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ایوان سے احتجاجاً واک آؤٹ کر گئے

جب تک وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تحریری طور پر ضمانت نہیں دیں گے میں روزانہ واک آؤٹ کروں گا ،ْسر دار ایاز صادق کی گفتگو وفاقی سیکرٹری داخلہ کے ایوان میں نہ آنے پر تحریک انصاف کے اراکین نے بھی قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کردیا

منگل 13 مارچ 2018 15:00

وزارتِ داخلہ کے سیکرٹری اور دیگر عہدیداران کی عدم حاضری پر اسپیکر قومی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) وزارتِ داخلہ کے سیکرٹری اور دیگر عہدیداران کی عدم حاضری پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ایوان سے احتجاجاً واک آؤٹ کرگئے۔منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزارتِ داخلہ کے سیکرٹری سمیت دیگر عہدیداران کی عدم حاضری پر اسپیکر ایاز صادق نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور اجلاس کی کارروائی ڈپٹی اسپیکر کے حوالے کرکے احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔

اسپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وزارتِ داخلہ کے سیکرٹری کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وہ ساڑھے 12 بجے سے پہلے نہیں آسکتے، ایک وفاقی وزیر، ایک وزیر مملکت اور ایک پارلیمانی سیکرٹری ہونے کے باوجود ایوان کی کارروائی کو مذاق بنایا ہوا ہے۔ جب تک وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تحریری طور پر ضمانت نہیں دیں گے میں روزانہ واک آؤٹ کروں گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وفاقی سیکرٹری داخلہ کے ایوان میں نہ آنے پر تحریک انصاف کے اراکین نے بھی قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کردیا۔

ڈپٹی اسپیکر نے پی ٹی آئی اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے آپ کے مؤقف کی ترجمانی کی ہے اور جب اسپیکر واک آؤٹ کرگئے تو کسی معزز ممبر کو احتجاجاً نہیں جانا چاہئے تاہم پی ٹی آئی اراکین بھی ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات