آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات ،ْ

باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال ایرانی وزیرِخارجہ نے پاک فوج کی جانب سے ایران بارڈر پر سیکیوٹی کے بہترین انتظامات کو سراہا علاقائی امن مغربی ایشیا کیساتھ وسیع بنیادوں پرتعاون پر منحصر ہے ،ْجنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات میں با ت چیت

منگل 13 مارچ 2018 15:00

آرمی چیف سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات ،ْ
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیرِخارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیرِخارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیوراولپنڈی میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزیرِخارجہ نے پاک فوج کی جانب سے ایران بارڈر پر سیکیوٹی کے بہترین انتظامات کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ علاقائی امن مغربی ایشیا کیساتھ وسیع بنیادوں پرتعاون پر منحصر ہے۔