متحدہ عرب امارات کی ہائپر مارکیٹس میں آئندہ ایک ماہ کے لئے 50 فیصد ڈسکاؤنٹ سے لطف اٹھائیں

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 13 مارچ 2018 14:26

متحدہ عرب امارات کی ہائپر مارکیٹس میں آئندہ ایک ماہ کے لئے 50 فیصد ڈسکاؤنٹ ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2018ء) متحدہ عرب امارات کے رہائشی 20 مارچ سے 20 اپریل تک روزمرہ کے استعمال کی اشیاء اور کھانے پینے کی اشیاء پر آئندہ ایک ماہ کے لیے 50 فیصد ڈسکاونٹ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ متحدہ عرب امارات کی وزارت معشیت نے خوشی کے عالمی دن کی خوشی میں متحدہ عرب امارات کی ہائپر اور سپر مارکیٹس کے مالکان کے تعاون سے لیا ہے۔ البیان کے مطابق ڈسکاونٹ کی یہ آفر 51 دن پر مشتمل ہو گی کیونکہ اس آفر کا آغاز یکم مارچ 2018 سے ہوا تھا۔ اس آفر کے تحت مجموعی طور پر 75،00 روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو ملے گی۔

متعلقہ عنوان :