سینیٹ انتخابات کے پیچھے آصف علی زرداری کی کون سی چال تھی،اندر کی کہانی سامنے آ ..
تازہ ترین : 1

سینیٹ انتخابات کے پیچھے آصف علی زرداری کی کون سی چال تھی،اندر کی کہانی سامنے آ گئی

سینیٹ انتخابات کے پیچھے آصف علی زرداری کی کون سی چال تھی،اندر کی کہانی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ 2018ء) معروف صحافی سلیم صافی کا ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے سینیٹ چئیرمین کا کھیل صرف اپنی جان بحشی کے لئے کھیلا ہے۔کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کافی لوگ پکڑے گئے ہیں۔جن میں ڈاکٹر عاصم اور عزیر بلوچ شامل ہیں اور آصف علی زرداری خود بھی اینٹ سے اینٹ بجانے کی باتیں کرتے تھے۔

اس لئے آصف علی زرداری نے سینیٹ انتخابات کا کھیل کسی منصوبہ بندی کے تحت نہیں کھیلا بلکہ یہ ان کی مجبوری تھی۔اور آصف علی زرداری صادق سنجرانی کو پسند نہیں کرتے تھے اور وہ بطور چئیرمین انوا الحق کاکڑ کو سامنے لانا چاہتے تھے لیکن پھر مجبوری میں آصف علی زرداری کو صادق سنجرانی کا ساتھ دینا پڑا۔سلیم صافی نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
وقت اشاعت : 13/03/2018 - 14:21:13

اس خبر پر آپ کی رائے‎