سپیکر قومی اسمبلی کا نئی انتخابی حلقہ بندیوں کے حوالے سے تمام پارلیمانی جماعتوں پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے پر آمادگی کا اظہار

منگل 13 مارچ 2018 14:57

سپیکر قومی اسمبلی کا نئی انتخابی حلقہ بندیوں کے حوالے سے تمام پارلیمانی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نئی انتخابی حلقہ بندیوں کے حوالے سے ارکان کے خدشات کا نوٹس لیتے ہوئے تمام پارلیمانی جماعتوں پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا اور کہا کہ کمیٹی نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے ارکان کے خدشات دور کرنے کے لئے الیکشن کمیشن سے بات کرے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئین سے تجاوز کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس معاملے پر ایوان کی کمیٹی بنانے کی تجویز دی جس پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے حکام کے ساتھ ملاقات کے لئے تمام پارٹیوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی تاکہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے خدشات دور کئے جاسکیں۔ یہ عمل آئینی طریقہ کار کے تحت آگے بڑھنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :