کمیشن برائے معذوران بل 2018ء قومی اسمبلی میں پیش

منگل 13 مارچ 2018 14:45

کمیشن برائے معذوران بل 2018ء قومی اسمبلی میں پیش
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) قومی اسمبلی میں قومی کمیشن برائے معذوران بل 2018ء پیش کردیا گیا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں ڈاکٹر نگہت شکیل خان نے تحریک پیش کی کہ قومی کمیشن برائے معذوران بل 2018ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

حکومت کی طرف سے ممتاز تارڑ نے بل کی مخالفت نہیں کی۔ ڈاکٹر نگہت شکیل خان نے کہا کہ معذور افراد کی بحالی اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اس بل سے معذور افراد کے لئے قومی کمیشن بنایا جاسکے گا۔ ڈاکٹر نگہت شکیل خان نے ایوان سے اجازت ملنے پر بل ایوان میں پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :