منشیات کا امتناع بل 2018ء قومی اسمبلی میں پیش

منگل 13 مارچ 2018 14:45

منشیات کا امتناع بل 2018ء قومی اسمبلی میں پیش
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) قومی اسمبلی میں منشیات کا امتناع بل 2018ء پیش کردیا گیا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں شاہدہ رحمانی نے تحریک پیش کی کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے امتناع بل 2018ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

وزیر قانون نے بل کی مخالفت نہیں کی۔ شاہدہ رحمانی نے کہا کہ بل کے تحت بچوں کا ڈرگ ٹیسٹ لازمی ہوگا اور ٹیسٹ رپورٹ مخفی رکھی جائے گی۔ ایوان سے اجازت ملنے پر انہوں نے بل ایوان میں پیش کیا۔