تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کو روکنے کے لئے امتناع منشیات بل 2018ء قومی اسمبلی میں پیش

منگل 13 مارچ 2018 14:45

تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کو روکنے کے لئے امتناع منشیات بل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) قومی اسمبلی میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کو روکنے کے لئے امتناع منشیات بل 2018ء پیش کردیا گیا جس کے تحت تعلیمی اداروں میں داخلوں سے قبل طلباء کا منشیات ٹیسٹ کرانا لازم ہوگا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں آسیہ ناز تنولی نے وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے امتناع کے لئے بل منشیات سینٹ بل 2018ء پیش کرنے کی اجازت چاہی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر قانون محمود بشیر ورک نے بل کی مخالفت نہیں کی۔ آسیہ ناز تنولی نے اغراض و مقاصد پیش کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کی روک تھام ضروری ہے کیونکہ والدین کے لئے یہ صورتحال لمحہ فکریہ ہے۔ شیشہ کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ بچوں کا ڈرگ ٹیسٹ لازمی کرایا جائے۔ جن بچوں کا ڈرگ ٹیسٹ کلیئر نہ ہو انہیں داخلہ نہ دیا جائے۔ ایوان سے اجازت ملنے پر آسیہ ناز تنولی نے بل ایوان میں پیش کیا۔