توجہ مبذول نوٹس زیر غور نہ لائے جانے کے معاملے پرپی ٹی آئی کے ارکان کا قومی اسمبلی سے واک آئوٹ،

اعجاز جاکھرانی‘ صاحبزادہ طارق اللہ اور ڈاکٹر درشن منا کر واپس لائے

منگل 13 مارچ 2018 14:45

توجہ مبذول نوٹس زیر غور نہ لائے جانے کے معاملے پرپی ٹی آئی کے ارکان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کا توجہ مبذول نوٹس زیر غور نہ لائے جانے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ارکان نے ایوان سے واک آئوٹ کیا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر شیریں مزاری نے کہا کہ ہمارا توجہ مبذول نوٹس نہیں لیا گیا ہم احتجاجاً واک آئوٹ کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی پی ٹی آئی کے ارکان واک آئوٹ کرگئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے اس حوالے سے خود ایوان سے واک آئوٹ کرکے آپ لوگوں کے موقف کی تائید کردی ہے اس لئے آپ کا واک آئوٹ نہیں بنتا تاہم اس کے باوجود پی ٹی آئی کے ارکان ایوان سے باہر چلے گئے۔ ڈپٹی سپیکر نے اعجاز جاکھرانی‘ صاحبزادہ طارق اللہ اور ڈاکٹر درشن سے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے ارکان کو منا کر ایوان میں واپس لے آئیں۔ اس کے بعد پی ٹی آئی کے ارکان ایوان میں واپس آگئے۔