Live Updates

وزیراعظم نے سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن کے موقع پر مہمانوں کی گیلری میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور بعض مہمانوں کے درمیان پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ پر معافی مانگ لی ہے، اس پر زیادہ بات نہ کی جائے، سپیکر قومی اسمبلی

منگل 13 مارچ 2018 14:45

وزیراعظم نے سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن کے موقع پر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن کے موقع پر مہمانوں کی گیلری میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور بعض مہمانوں کے درمیان پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ پر ارکان کے تحفظات کا نوٹس لیتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم نے اس واقعہ پر معافی مانگ لی ہے اس لئے اس پر زیادہ بات نہ کی جائے۔

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر شیریں مزاری نے کہا کہ ہمارے رکن قومی اسمبلی کے ساتھ سینیٹ میں گزشتہ روز جو واقعہ پیش آیا وہ افسوسناک اورجمہوری روایات کے منافی ہے، ہم اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور اپوزیشن کی سینیٹ میں فتح کو تسلیم کیا جائے، یہی جمہوریت اور پارلیمانی نظام کی خوبصورتی ہے۔

(جاری ہے)

سپیکر نے کہا کہ وزیراعظم نے اس معاملے پر معذرت بھی کرلی ہے۔ طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ مختلف ارکان قومی اسمبلی سینیٹ گیلری میں موجود تھے۔ نعرے لگاتے ہوئے ایک رکن عبداللہ خاقان پر گر گئے تھے۔ ڈاکٹر عذرا فضل نے سینیٹ کے نومنتخب چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹرینز اور سیاستدانوں کے ساتھ ہونے والے حالیہ واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ اس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سیاسی اختلافات ایک طرف مگر تمام پارلیمنٹرینز پر لازم ہے کہ وہ ایک دوسرے کی عزت نفس کا خیال رکھیں۔ جب بھی کسی پارلیمنٹرین کے خلاف کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو اس کی ہمیں متفقہ طور پر مذمت کرنی چاہیے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات