سینیٹ الیکشن کا ایسا آئینی طریقہ کار اختیار کیا جانا چاہیے جس سے پارلیمنٹ کے تقدس اور توقیر میں اضافہ ہو، رمیش کمار

منگل 13 مارچ 2018 14:45

سینیٹ الیکشن کا ایسا آئینی طریقہ کار اختیار کیا جانا چاہیے جس سے پارلیمنٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے سینٹ الیکشن کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا آئینی طریقہ کار اختیار ہونا چاہیے جس سے پارلیمنٹ کے تقدس اور توقیر میں اضافہ ہو۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر رمیش کمار نے کہا کہ سینٹ کے الیکشن میں جو کچھ ہوا ہے وہ پارلیمانی روایت نہیں ہے۔ ہمیں آئینی طریقہ کار اختیار کرنا چاہیے جس سے پارلیمنٹ کی توقیر اور تقدس میں اضافہ ہو۔