سعودی شہری کی گاڑی سے 35 لاکھ ریال چوری کرنے والا غیر ملکی چور گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 13 مارچ 2018 14:14

سعودی شہری کی گاڑی سے 35 لاکھ ریال چوری کرنے والا غیر ملکی چور گرفتار
جدہ  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ2018ء)  سعودی عرب میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے انتہائی مختصر وقت میں چور کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم نے بینک سے نکلنے والے ایک شخص کے ایک لاکھ 35 ہزار ریال چرالئے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس ترجمان نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک مقامی شہری پولیس نے میں رپورٹ درج کروائی کہ اس کی گاڑی میں رکھے ہوئے ایک لاکھ 35 ہزار ریال چرالئے گئے ۔

نامعلو م چور نے گاڑی کا شیشہ توڑا اور رقم کا تھیلہ چرالیا ۔

(جاری ہے)

متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ اس نے بینک سے رقم نکلواکر گاڑی میں رکھی تھی ۔ پولیس نے رپورٹ پر فوری کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم چور کو تلاش کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ افریقی ملک سے تعلق رکھنے والا چور بینک کے باہر اپنے شکار کی تاک میں بیٹھا ہوا تھا جب اس نے دیکھا کہ ایک شخص بینک سے خطیر رقم لیکر نکلا ہے تو اس کا تعاقب شروع کر دیا ۔مذکورہ شخص نے ایک جگہ گاڑی کھڑی کی اور گھر چلا گیا ۔ اپنے شکار کے تعاقب میں آنے والے چور نے جب یہ دیکھا تو اس نے واردات کر ڈالی گاڑی کا شیشہ توڑ کر وہاں سے رکھی ہوئی رقم لے اڑا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔