مسلم لیگ (ن) نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں،

باقی ماندہ کام بھی جلد مکمل کر لئے جائیں گے،مرتضیٰ جاوید عباسی

منگل 13 مارچ 2018 14:39

مسلم لیگ (ن) نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں،
ْ ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں، ایک ماہ کے اندر حلقہ میں سوئی گیس اور بجلی کے باقی ماندہ کام مکمل کر لئے جائیں گے۔ وہ گذشتہ روز کیالہ گائوں میں واٹر سپلائی سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

سکیم کیلئے فنڈ رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے فراہم کئے تھے۔ تقریب کی صدارت احمد نواز نے کی جبکہ دیگر خطاب کرنے والوں میں عامر خان، ناظم تجارت خان، ناظم گلاب خان شامل ہیں۔ سپاسنامہ گل زیب خان نے پیش کیا۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ ہم نے اپنے حلقہ میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام کروائے ہیں، جن علاقوں میں کام ادھورے ہیں وہ بھی دو ماہ میں مکمل کر لئے جائیں گے، آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) دوبارہ بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف حق و سچ کی راہ پر چل رہے ہیں، انہیں وزیراعظم اور پارٹی قائد کے عہدے سے تو ہٹا دیا گیا ہے تاہم انہیں عوام سے دلوں سے کوئی بھی نہیں نکال سکتا، نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اپنے قائد نواز شریف کی زیر سرپرستی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے مرکز سمیت چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :