Live Updates

تحریک انصاف کے قائد عمران خان 22 مارچ کو مانسہرہ کا دورہ کریں گے

منگل 13 مارچ 2018 14:39

تحریک انصاف کے قائد عمران خان 22 مارچ کو مانسہرہ کا دورہ کریں گے
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) تحریک انصاف کے قائد عمران خان 22 مارچ کو مانسہرہ کا دورہ کریں گے۔ دورہ کے دوران ضلعی صدر بابر سلیم خان سواتی کی رہائش گاہ پر انصاف سیکرٹریٹ کا افتتاح بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف ضلع مانسہرہ کے صدر بابر سلیم خان سواتی نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ عمران خان 22 مارچ کو تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ کا افتتاح کرنے کے علاوہ بیلہ اکبر خان میں رکن سازی مہم سمیت کارکنوں اور ورکروں سے بھی خطاب کریں گے۔ اس سلسلہ میں تحریک کے پلیٹ فارم سے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، عمران خان کے دورہ مانسہرہ کیلئے بھرپور تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات