محنت کش بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا

منگل 13 مارچ 2018 14:26

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) محنت کش گھر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ مرحوم تین بچوں کا باپ اور خاندان کا واحد کفیل تھا، نمازہ جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 38 سالہ نثار عرف کالا سی پیک کیمپ بیدادی میں سیکورٹی گارڈ تھا، گھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دوران بجلی ٹھیک کر رہا تھا کہ اچانک بجلی آن ہونے سے کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ مرحوم کی نمازہ جنازہ گذشتہ روز آبائی گائوں ترنین میں ادا کر دی گئی جس میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ مرحوم کو بعد ازاں آبائی قبرستان میں سپرخاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :