ہزارہ ڈویژن میں پٹواریوں کی ہڑتال تیسرے ہفتہ میں داخل ہو گئی، سائلین کو شدید دشواری کا سامنا

منگل 13 مارچ 2018 14:26

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) ہزارہ ڈویژن کے مختلف ا ضلاع میں پٹواریوں کی ہڑتال تیسرے ہفتہ میں داخل ہو گئی ہے، عوام کی داد رسی کرنے کوئی نہیں آیا، 3 ہفتہ قبل ضلع ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ اور بٹگرام میں پٹواریوں نے مطالبات کے حق میں ہڑتال کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی جانب سے تاحال پٹواریوں کی ہڑتال کا نوٹس نہیں لیا گیا اور نہ ہی پٹواریوں کے مطالبات پورے کئے جا رہے ہیں۔

ہڑتال کی وجہ سے ایمرجنسی انتقال اور رجسٹری کا کام مکمل بند ہو کر رہ گیا ہے۔ اراضی اور دیگر امور سے متعلق آنے والے سائلین کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔ شہریوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹواریوں کے جائز مطالبات پورے کر کے عوام کو اس اذیت سے چھٹکارا دلایا جائے۔