گرلز ہائی سکول بگنوتر کی پرنسپل کا چھٹی کلاس کی طالبہ پر بدترین تشدد، طالبہ بے ہوش ہو گئی

منگل 13 مارچ 2018 14:26

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بگنوتر کی پرنسپل کا چھٹی کلاس کی طالبہ پر بدترین تشدد سے طالبہ بے ہوش ہو گئی۔ گورنمنٹ ہائی سکول بگنوتر میں زیر تعلیم چھٹی کلاس کی طالبہ صالحہ دختر اسد کے والدین کے مطابق صالحہ کو شرارت پر سکول کی پرنسپل مسز طلعت نے اپنے دفتر میں بلا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

تشدد کے باعث طالبہ بے ہوش گئی جس پر طالبہ کے اہل خانہ کو اطلاع دی گئی۔

(جاری ہے)

متاثرہ طالبہ کے لواحقین نے اس حوالہ سے صحافیوں کو بتایا کہ بچوں کو شرارت پر سزا ضرور دی جائے مگر جانوروں کی طرح بچوں پر بدترین تشدد کرنا کسی صورت جائز نہیں ہے۔ متاثرہ طالبہ کے لواحقین نے گرلز ہائی سکول بگنوتر کی پرنسپل کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کمشنر ہزارہ اور ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ سکول کی پرنسپل نے طالبات پر تشدد روز کا معمول بنا لیا ہے۔ تشدد کے علاوہ پرنسپل گالم گلوچ بھی کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :