تھیلیسیمیا کے مرض سے آگاہی کیلئے سیمینار کل جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں منعقد ہو گا

منگل 13 مارچ 2018 14:26

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) تھیلیسیمیا کے مرض سے آگاہی کیلئے سیمینار کل بدھ کو جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں منعقد ہو گا۔ سیمینار میں ملک بھر سے سکالرز اور ڈاکٹرز اس مرض سے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیف لائیو تھیلیسیمیا پیشنٹس ہزارہ کے زیراہتمام آگاہی سیمینار (آج) بدھ کو دن دو بجے جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں منعقد ہو گا۔

سیمینار میں ملک بھر سے سکالرز اور ڈاکٹرز تھیلیسیمیا کے مرض سے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کریں گے۔ عوام کو بھی تھیلیسیمیا کے خاتمہ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔ تھیلیسیمیا کے موذی مرض کے حوالہ سے آگاہی سیمینار میں اپنی شرکت کو یقینی بنا کر حاصل ہونے والی معلومات کو عوام تک پہنچا کر اس مرض سے بڑی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :