حکومت تعلیمی شرح میں مزید بہتری کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، ایس ڈی ای او غازی

منگل 13 مارچ 2018 14:26

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) ایس ڈی ای او غازی (فی میل) نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تعلیمی شرح میں مزید بہتری کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، موجودہ ڈی ای او کی سربراہی میں ہری پور تعلیمی ترقی میں پورے ملک میں پہلے نمبر پر ہے، ہم مزید بہتری کیلئے مصروف عمل ہیں، غازی میں 16 مارچ سے داخلہ مہم شرو ع کی جائے گی، ہمارا مشن ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو۔

ان خیالات کا اظہار ایس ڈی ای او غازی (فی میل) نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 16 مار چ کو گرلز پرائمری سکول نمبر2 غازی میں داخلہ مہم کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا جس کے بعد ہر سکول کی سطح پر مقامی طور پر بھی داخلہ مہم کیلئے تقریبات اور واک وغیرہ کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ انرولمنٹ مہم کو زیادہ سے زیادہ کامیاب بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ای او کی جانب سے ہمیں اس حوالہ سے بھرپور تعاون و رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے،ان کی قیادت میں اپنے تعلیمی اہداف کامیابی کے ساتھ حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ تعلیم ہی قومی ترقی کی ضامن ہو تی ہے اس لئے شہری اپنے بچوں اور بچیوںکو ہر صورت تعلیم کی روشنی سے منور کریں تاکہ وہ آئندہ آنے والی زندگی میں کامیابیاں سمیٹ سکیں۔