بلدیہ بھمبر میں مجسٹریٹ کی آسامی بدستور خالی ، میرپور کے مجسٹریٹ کے پاس اضافی چارج

منگل 13 مارچ 2018 14:25

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) بلدیہ بھمبر میں مجسٹریٹ کی آسامی بدستور خالی ، میرپور کے مجسٹریٹ کے پاس اضافی چارج ، بھمبر کے بازاروں میں تجاوزات سمیت دیگر مسائل جوں کے توں ، عوامی حلقوں کی جانب سے سینئر وزیر سے بھمبر بلدیہ میں فوری مجسٹریٹ کی تعیناتی کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق بلدیہ بھمبر میں عرصہ دراز سے مجسٹریٹ کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے میوپر بلدیہ کے میں تعینات مجسٹریٹ کو ہی بھمبر کا بھی اٖافی چارج دیا گیا ہے لیکن بھمبر میں وہ کبھی نہیں آئے نہ ہی ان کی جانب سے کو کاروائی عمل میں لائی گئی ہے دوسری طرف بھمبر شہر کے بازراوں سمیت دیگر علاقوں میں تجاوزات کی بھرمار ہے وہیں بازاروں میں من مانے ریٹ لینے والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاسکتی کیونکہ بلدیہ کے پاس مجسٹریٹ ہی موجود نہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بھمبر بلدیہ میں مجسٹریٹ کی تعیناتی عمل میں لائی جائے ۔