آزاد کشمیر حکومت کو قائم ہوئے ڈیڑھ سال کا عرصہ ہو چکا ، محکمہ 1122کے مستقبل کا فیصلہ نہ ہوسکا

منگل 13 مارچ 2018 14:25

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) آزاد کشمیر حکومت کو قائم ہوئے ڈیڑھ سال کا عرصہ ہو چکا ، محکمہ 1122کے مستقبل کا فیصلہ نہ ہو سکا ، ملازمین میں شدید بے چینی کی فضا پائی جانے لگی ، تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں محکمہ ریسکیو 1122کو قائم ہوئے عرصہ بیت گیا کئی حکومتیں آئیں اور چلی گئیں لیکن اس محکمہ میں کام کرنے والے ملازمین کو مستقل نہیں کیا جا سکا ہے اب جبکہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ نون کی نئی حکومت کو بنے بھی تقریبا ڈیڑھ سال کا عرصہ ہونے کے قریب ہے لیکن اس حکومت نے بھی اس محکمہ کے بارئے میں ابھی تک کوئی لائحہ عمل نہیں اپنایا ہے دیگر سرکاری محکموں کی طرح اس محکمہ کے ملازمین بھی اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقہ سے سر انجام دے رہے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے اس محکمہ کے ساتھ سوتیلا رویہ اپنایا جا رہا ہے موجودہ حکومت نے جس طرح محکمہ بہبود آبادی کو نارمل میزانیہ پر لایا ہے اسی طرح اس چھوٹے محکمے کو بھی پوری طرح نارمل کرتے ہوئے انہیں مکمل سہولیات پہنچانے کے اقدامات کرنے چاہیں تاکہ محکمہ کے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کے فضا ختم ہو سکے ۔