پاکستانی عوام 2018ء کے انتخابات کو ہائی جیک نہیں کرنے دیں گے‘سردار فاروق احمد طاہر

بلوچستان میں جمہوریت کے نام پر جو کھیل کھیلا گیا عوامی عدالت آئندہ انتخابات میں اُسے مسترد کر دے گی

منگل 13 مارچ 2018 14:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) قائمقام سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام 2018ء کے انتخابات کو ہائی جیک نہیں کرنے دیں گے۔ بلوچستان میں جمہوریت کے نام پر جو کھیل کھیلا گیا عوامی عدالت آئندہ انتخابات میں اُسے مسترد کر دے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے استحکام کے لیے مُسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تاریخ ساز کردار ادا کیا ، دہشت گردی کے خاتمے اور بلوچستان کی نوجوان نسل کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور تعمیر و ترقی کے لیے اربوں روپوں کے پراجیکٹس شروع کر رکھے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ سی پیک سے نہ صرف بلوچستان کے عوام کی بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی بلکہ مُلک پاکستان ترقی کی منازل طے کرکے معاشی قوت بنے گا۔

(جاری ہے)

ا ُنہوں نے کہا کہ بلوچستان کے پہلے چیئر مین سینیٹ کا انتخاب یقینی طور پر حوصلہ افزاء ہوتا لیکن جمہوریت اور مُسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف بلوچستان میں اچھا نہیں کیا گیا۔ اس سے ادارے بدنام ہوتے ہیں اور جمہوریت کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ جمہوریت سے عوام کی ترقی اور مسائل کا حل نکل سکتا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک ہی ریموٹ پر اکٹھے ہو گئے ہیں جبکہ مُسلم لیگ (ن) کی قیادت نے رضا ربانی کی حمایت کا اعلان کر رکھا تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ آمدہ انتخابات میں عوام ووٹ کے ذریعے تاریخی فیصلہ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :