پنجاب میں صنعتی شعبہ کیلئے گیس کے نرخ تینوں صوبوں کے مطابق مقرر کیے جائیں ‘شہباز اسلم

پنجاب میں دیگر صوبوں کی نسبت گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے‘فیروز پور روڈ انڈسٹریل اسٹیٹس

منگل 13 مارچ 2018 14:25

پنجاب میں صنعتی شعبہ کیلئے گیس کے نرخ تینوں صوبوں کے مطابق مقرر کیے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) تاجر رہنما و ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانڈسٹری سابق وائس چیئرمین فرایا شہباز اسلم نے کہا ہے کہ پنجاب میں صنعتی شعبہ کیلئے گیس کے نرخ تینوں صوبوں کے مطابق مقرر کیے جائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے فائونڈ ر چیئرمین عدنان بٹ،ارشد بیگ،تنویر احمد،حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں صنعتی شعبہ کے لیے گیس کے نرخ پنجاب سے کم ہیں جبکہ پنجاب میں دیگر صوبوں کی نسبت گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے جس سے دیگر صوبوں کی اشیاء سستی جبکہ پنجاب کی اشیاء مہنگی ہونے کے باعث پنجاب کی اشیاء کی مانگ میں کمی سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے ۔ شہباز اسلم نے کہا کہ صنعتی شعبہ کیلئے چاروں صوبوں میں یکساں نرخ مقرر کیے جائیں تاکہ پنجاب کے صنعتی شعبہ کی شکایات کا ازالہ ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :