راولپنڈی میں تیل و گیس کے نئے ذخیرہ کی دریافت سے توانائی بحران کے خاتمہ میں مدد ملے گی ‘افتخار بشیر

یومیہ 20لاکھ 62ہزار مکعب فٹ گیس کو پائپ لائن سے منسلک کرکے انڈسٹریز کو گیس فراہم کی جائے،نئے ذخیرہ کی دریافت پر گیس،تیل کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیاجائے ‘صدرگرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن

منگل 13 مارچ 2018 14:25

راولپنڈی میں تیل و گیس کے نئے ذخیرہ کی دریافت سے توانائی بحران کے خاتمہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے پاکستان پٹرولیم لمٹیڈ کی جانب سے راولپنڈی میں آدھی کے مقام پر تیل اور گیس کے نئے ذخیرہ کی دریافت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ذخیرہ سے گیس کے استعمال سے توانائی بحران کے خاتمہ میں مدد ملے گی ،گیس ذخیرہ سے یومیہ 20لاکھ 62 ہزار مکعب فٹ گیس کو مین پائپ لائن سے منسلک کرکے انڈسٹریز کو اس کی ضروریات کے مطابق گیس فراہم کی جائے تاکہ صنعتی شعبہ ترقی کرسکے ان خیالات کااظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ راولپنڈی میں اس ذخیرہ سے گیس کے ساتھ یومیہ1550بیرل تیل بھی حاصل ہوگااس نئے ذخیرے کی دریافت سے گیس اور تیل کی طلب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی جبکہ خام تیل اور گیس کی درآمدات میں کمی سے ملکی درآمدی بل میں بھی کمی آئے گی۔انہوںنے کہا کہ اس نئے ذخیرہ کی دریافت پر گیس اورتیل کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے ۔تاکہ صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :