معیشت کی مضبوطی کیلئے تمام اداروں کو اپناکردار ادا کرنا ہوگا‘ آل پاکستان انجمن تاجران

ٹیکس اد اکرنے والوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں اور انہیں ہر سطح پر عزت دی جائے ‘ اشرف بھٹی

منگل 13 مارچ 2018 14:25

معیشت کی مضبوطی کیلئے تمام اداروں کو اپناکردار ادا کرنا ہوگا‘ آل پاکستان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ معیشت کی مضبوطی کیلئے تمام اداروں کو اپناکردار ادا کرنا ہوگا،حکومت کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے سٹرکچرپر توجہ مرکوز کرنا قابل ستائش ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت کے بغیر کسی بھی ملک کی سلامتی ممکن نہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت قرضے لینے کی بجائے اپنے وسائل پر انحصار کی پالیسی اپنائے تاکہ پاکستانی معیشت کو مضبوط بنیاد میسر آ سکے ۔معیشت کی مضبوطی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے جس کے لئے تمام اداروں کو اپنا کردار اداکرنا چاہیے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سٹرکچر پر توجہ مرکوز کیا جانا انتہائی خوش آئند ہے اس سلسلہ کے تمام منصوبوںکو جلد سے جلد تکمیل تک پہنچایا جائے ۔انہوںنے کہا کہ ٹیکس اد اکرنے والوں کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں اور انہیں ہر سطح پر عزت دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :