سینٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کے الزامات کی تحقیقات کے لئے ایک آزاد کمیشن بنایا جائے، شہریار آفریدی

منگل 13 مارچ 2018 14:08

سینٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کے الزامات کی تحقیقات کے لئے ایک آزاد کمیشن ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کے الزامات کی تحقیقات کے لئے ایک آزاد کمیشن بنایا جائے اور الزام درست ثابت ہونے پر سخت سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر شہریار آفریدی نے کہا کہ فیصلے اسلام آباد میں ہوتے تھے۔ یہاں سے ایک قرارداد منظور ہو کہ جس نے سینٹ انتخاب میں ووٹ بیچا ہے اس کو سخت سزا دی جائے۔ ایسا قانون بنایا جائے کہ پاکستان کے عوام کے ضمیر کے سوداگروں کو سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :