الیکشن کمیشن کی طرف سے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے ارکان پارلیمنٹ کے تحفظات کے ازالے اور سفارشات کی تیاری کے لئے 8 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

زاہد حامد‘ دانیال عزیز‘ ایس سے اقبال قادری‘ سید نوید قمر‘ ڈاکٹر عارف علوی‘ صاحبزادہ طارق اللہ‘ غوث بخش مہر اور نعیمہ کشور خان شامل کمیٹی سات یوم میں رپورٹ دے گی

منگل 13 مارچ 2018 14:07

الیکشن کمیشن کی طرف سے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے ارکان پارلیمنٹ کے ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کی طرف سے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے ارکان پارلیمنٹ کے تحفظات کے ازالے اور سفارشات کی تیاری کے لئے 8 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں ریاستوں و سرحدی امور کے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے تحریک پیش کی کہ خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے جو الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں پر تجاویز دے۔

یہ کمیٹی سات یوم میں اپنی رپورٹ دے گی۔ کمیٹی میں زاہد حامد‘ دانیال عزیز‘ ایس سے اقبال قادری‘ سید نوید قمر‘ ڈاکٹر عارف علوی‘ صاحبزادہ طارق اللہ‘ غوث بخش مہر اور نعیمہ کشور خان شامل ہوں گے۔ ارکان نے کہا کہ فاٹا اور بلوچستان سے بھی نمائندگی رکھی جائے۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ سپیکر کے پاس اس کا اختیار موجود ہے۔ ایوان نے اس کی منظوری دے دی۔