ذہنی تناو و موٹاپا کنٹرول کرنے، ورزش دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے سے ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے، ماہرین

منگل 13 مارچ 2018 13:50

ذہنی تناو و موٹاپا کنٹرول کرنے، ورزش دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے سے ہائی ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) برطانوی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ ہائپر ٹینشن ( بلڈ پریشر) کو خاموش قاتل کہا جاتا ہے اور دنیا بھرکے لوگ تیزی سے اسعارضے میں مبتلا ہورہے ہیں تاہم ذہنی تناؤ، موٹاپا کنٹرول کرنے، ورزش ، اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے سے ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی و اعصابی تناؤ اور ڈپریشن بلڈ پریشر پر انتہائی منفی اثر ڈالتے ہیں۔

اس لیے ہمیشہ مثبت اور پرسکون رہتے ہوئے ذہنی تناؤ کو خود سے دور رکھیے۔جسمانی طور پر انسان جتنا زیادہ متحرک اور سرگرم ہوگا، دل کو خون پمپ کرنے کیلیے اتنی ہی کم مشقت کرنا ہوگی۔ اس لیے چہل قدمی اور ورزش کو نظر انداز نہ کیا جائے۔دل ایک پمپ ہے اور اس کی صحت کیلیے ورزش اور تیز قدموں کی دوڑ بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لئیگھروالوں سے بات چیت اور دوستوں کی بے تکلف گفتگو سے عین وہی فوائد حاصل ہوتے ہیں جو کسی درد کش دوا کے ہوسکتے ہیں۔

اسی بنا پر دوستوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کا کوئی لمحہ ضائع نہ کیا جائے۔پیٹ کی موٹائی میں اضافہ بننے والا ہر انچ کئی بیماریوں کی وجہ بنتا ہے۔ اگر درمیانی عمر میں وزن گھٹانے کی کوشش کی جائے اس سے دماغ تک خون کی فراہمی بڑھے گی اور خون کی نالیوں پر تناؤ میں کمی واقع ہوگی اور ڈپریشن اور تناؤ دور کرنے میں بہت مدد ملتی ہے جو بلڈ پریشر کی بنیادی وجہ ہے۔