اوپن یونیورسٹی 75فیصد نمبر حاصل کرنے پر سکالرشپ فراہم کرے گی

مستحق طلبہ و طالبات کو سکالرشپ اسکیمز کے تحت مالی معاونت کے لیی17کروڑ روپے کی رقم مختص

منگل 13 مارچ 2018 13:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ہر سطح کے تعلیمی پروگرامز میں 75فیصد نمبرز حاصل کرنے پر سکالر شپ فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے ،ْ میرٹ سکالرشپ اسکیم کے تحت وہ طلبہ و طالبات جو اپنے تعلیمی پروگرام کے نتائج میں 75فیصد نمبرز حاصل کریں گے ،ْ یونیورسٹی اُن کو داخلہ فیس میں رعایت فراہم کرے گی۔

سمسٹر بہار 2017کے بیشتر پروگرامز کے نتائج کے اعلانات ہوچکے ہیں جن طلبہ نے سمسٹر میں 75فیصد نمبرز حاصل کئے ہوں وہ قریب ترین ریجنل آفیس یا ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افئیرز کو سکالرشپ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کی خواہش ہے کہ محض مالی مشکلات کی وجہ سے کوئی فرد تعلیم حاصل کرنے سے محروم نہ رہ جائیں ،ْ یونیورسٹی نے غریب اور مستحق طلبہ کو مالی معاونت اور داخلہ فیس میں رعایت فراہم کرنے کے لئے 9۔

(جاری ہے)

مختلف سکیمیںمتعارف کردی ہیں جن میں میرٹ سکالرشپ اسکیم ،ْ ارن ٹو لرن اسکیم ،ْ آئوٹ ریچ اسکالرشپس ،ْ فائنل ائیرپراجیکٹ گرانٹ ،ْ اسکالرشپ فار کمیونیٹیز ،ْ اسکالرشپ فارویمن ،ْ فیس انسٹالمنٹ اسکیم ،ْ ایلومینائی/سپانسرز سکالرشپ اور مالی معاونت اسکیم شامل ہیں ،ْ ان تمام سکیموں کی تفصیلات جاننے کے لئے اور ان سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے طلبہ کو یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس ایڈوائزری اینڈ کونسلنگ سروسسز اور قریب ترین علاقائی دفترسے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

یونیورسٹی نے مستحق طلبہ و طالبات کو سکالرشپ اسکیمز کے تحت مالی معاونت کے لیی17کروڑ روپے کی رقم مختص کردی ہے۔بطور میگا یونیورسٹی ،ْ اوپن یونیورسٹی پاکستان کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو مساوی تعلیمی سہولیات فراہم کرتی ہے اور غریب اور مستحق طلبہ کو تعلیمی نیٹ میں لانے کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتی ہے۔ مالی معاونت اسکیم کے تحت یونیورسٹی غریب اور مستحق طلبہ کو ان کے پروگرام کی ٹیوشن فیس میں تین سمسٹرتک یا پورے تعلیمی پروگرام میں پچاس فیصد تک یا اس سے کم رعایت دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارن ٹو لرن اسکیم کے تحت یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر میں جروقتی خدمات کا موقع فراہم کیا جاتا ہے اور اس خدمت کے عوض انہیں معقول معاوضہ دیا جاتا ہے ،ْ تاکہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے اپنے تعلیمی اخراجات کا انتظام کرسکیں۔ فیس انسٹالمنٹ اسکیم کے تحت وہ طلبہ و طالبات جو یکمشت کسی سمسٹر کی فیس ادا نہیں کرسکتے ،ْ ان کی سہولت کے لیے ،ْ آسان اقساط میں فیس وصولی کی اسکیم جاری کی گئی ہے۔ فیس کی دوسری قسط پینتالیس (45)دن بعد ادا کی جاسکتی ہے۔ شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ سمسٹر بہار 2018ء کے میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلوں کی آخری تاریخ 30مارچ مقرر کی گئی ہے۔تمام پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔