سپریم کورٹ نے رحمان ملک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا

عدالتی حکم کے باوجود رحمان ملک نے دوہری شہریت کیس میں مراعات واپس نہیں کیں ،ْدرخواست گزار

منگل 13 مارچ 2018 13:47

سپریم کورٹ نے رحمان ملک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود رحمان ملک نے دوہری شہریت کیس میں مراعات واپس نہیں کیں جبکہ عدالت نے انہیں 15 دن میں مراعات واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت نے کہا کہ رحمان ملک کے خلاف آبزرویشن دی، انہوں نے عدالت کے کہنے کے باوجود مراعات واپس نہیں کیں لہٰذا انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جاتا ہے جس پر سپریم کورٹ نے رحمن ملک کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے عدلیہ مخالتف تقرریر پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کو بھی ایک بار پھر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا اور ان پر فرد جرم کی تاریخ بھی مقرر کردی گئی ۔