عرفان خان ٹھیک ہیں، قیاس آرائیاں نہ کی جائیں،شوجیت سرکا ر

منگل 13 مارچ 2018 13:29

عرفان خان ٹھیک ہیں، قیاس آرائیاں نہ کی جائیں،شوجیت سرکا ر
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) بالی وڈ فلمساز شوجیت سرکار نے کہا ہے کہ اداکار عرفان خان کی طبیعت اب ٹھیک ہے برائے مہربانی اس بارے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز شوجیت سرکار نے اداکار عرفان خان کی صحت کے حوالے سے ان کے مداحوں اور میڈیاکوقیاس آرائیوں سے گریز کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اداکار عرفان خان کی طبیعت اب ٹھیک ہے، میری ان سے دو تین با ملاقات بھی ہوئی ہے ،وہ اس حوالے سی جلد بات کریں گے۔