تامل فلم ’’بومر نگ‘‘ کیریئر کی بہترین فلم ہو گی،اوپن پٹیل

منگل 13 مارچ 2018 13:29

تامل فلم ’’بومر نگ‘‘ کیریئر کی بہترین فلم ہو گی،اوپن پٹیل
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار اوپن پٹیل نے کہا ہے کہ فلم ’’آئی ‘‘ کے بعد نئی تامل فلم ’’بومرنگ‘‘ ان کے کیریئر کی بہترین فلم ثابت ہو گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اوپن پٹیل نے سائوتھ انڈین فلم انڈسٹری میں اپنے کام اور تجربے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تامل فلمساز شنکر کی فلم ’’آئی ‘‘ کے بعد مجھے متعدد سائوتھ انڈین فلموں کی پیشکش کی گئی لیکن مجھے معیاری سکرپٹ کا انتظار تھا اور میں کسی بڑے ہدایتکار کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا جو فلموں سے متعلق عظیم نقطہ نظر رکھتا ہو، اب انہیں فلمساز آر کنان کی تامل فلم فلم ’’بومرنگ‘‘ کا حصہ بننے پر بے حد خوشی ہے اور یہ فلم ان کے کیریئر کی بہترین فلم ہو گی جو معیاری سکرپٹ کے ساتھ ایک تھرلر فلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلمسازوں کو ایک ایسے اداکار کی تلاش تھی جو روایتی ولن نہ ہو بلکہ ہیرو جیسی شخصیت رکھتا ہو۔

متعلقہ عنوان :