امارات اور سعودی عرب کے درمیان ٹرین کا آغاز 2021ء میں ہوگا

منصوبے کے نتیجے میں روزگار کے ہزاروںمواقع پیدا ہوں گے،اماراتی وزارت مواصلات

منگل 13 مارچ 2018 13:29

امارات اور سعودی عرب کے درمیان ٹرین کا آغاز 2021ء میں ہوگا
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) متحدہ عرب امارات میں زمینی اور بحری مواصلات کی وفاقی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ سالم الکثیری نے بتایا ہے کہ دسمبر 2012ء تک امارات کو سعودی عرب سے ملانے والا ریلوے ٹریک تیار ہو جائے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق الکثیری نے یہ بات دبئی میں ایک کانفرنس کے دوران بتائی۔

(جاری ہے)

خلیجی ممالک کے بیچ مسافروں اور سامان کی منتقلی کے لیے مقررہ 2100 کلو میٹر طویل ریلوے ٹریک کا نیٹ ورک کم از کم تین برس یعنی 2012ء تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

سال 2015ء میں جاری سابقہ رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ خلیج کے پورے علاقے میں ریلوے ٹریک کی تیاری کے لیے 200 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اس ٹریک کی مجموعی لمبائی 40 ہزار کلومیٹر ہو گی۔متعلقہ ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے نتیجے میں روزگار کے ہزاروںمواقع پیدا ہوں گے اور اقتصادی سرگرمیوں میں بھی بھرپور اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :