آستانہ میں شام پر سہ فریقی سربراہ اجلاس جمعہ کو منعقد ہوگا

سفارت کار اٴْس طریقہ کار پر بات کریں گے جس کی مدد سے شام کے بحران کا خاتمہ لایا جاسکے،قزاق وزارت خارجہ

منگل 13 مارچ 2018 13:29

آستانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) آئندہ ہفتے قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں روس، ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ کا ایک ابتدائی سہ فریقی اجلاس ہوگا، جس میں شام کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر غور ہوگا، جس میں تینوں ملکوں کی جانب سے اپریل میں شام پر ہونے والے سربراہ اجلاس کے ایجنڈا کو آخری شکل دی جائے گی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قزاقستان کی خارجہ امور کی وزارت نے بتایا کہ 16 مارچ کو آستانہ میں ہونے والے اجلاس میں سفارت کار اٴْس طریقہ کار پر بات کریں گے جس کی مدد سے شام کے بحران کا خاتمہ لایا جاسکے۔

آستانہ ملاقات کو مسترد کیے بغیر امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہل کار نے بتایاکہ شام کے بارے میں امریکہ کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔اہل کار نے بتایا کہ ہم نے جنیوا کے عمل کی حمایت جاری رکھی ہوئی ہے، اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کے ذریعے شام میں سیاسی حل کے حصول کی کوشش جاری رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :