سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیاء کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

امید ہے خالدہ ضیاء کی رہائی کے فیصلے سے ان کی جماعت کوآئندہ انتخابات میں شمولیت کی راہ ہموار ہو جائے گی،رپورٹ

منگل 13 مارچ 2018 13:29

سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیاء کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے ملک کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خالدہ ضیاء کو گزشتہ ماہ بدعنوانی کے الزامات کے تحت پانچ برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ وہ دو بار ملک کی وزیر اعظم رہ چکی ہیں۔

(جاری ہے)

خالدہ ضیاء کی سیاسی جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے ایک سینیئر رہنما اور ان کے وکیل مودود احمد کے مطابق عدالت نے سابق وزیر اعظم کو چار ماہ کے لیے ضمانت پر رہائی کا حکم دیا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ خالدہ ضیاء کی رہائی کے اس فیصلے سے ان کی جماعت کے رواں برس دسمبر میں ہونے والے عام انتخابات میں شمولیت کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :